حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے علی ماڈل ہائی اسکول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا: تعلیمی میدان میں ملک و ملت کی خدمت کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔
انہوں نے کہا: دشمن ہمیں تعلیم کے روشن راستے سے محروم کرنے کے لیے ہمارے سسٹم اور نصاب میں ایسی چیزیں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے جو بچوں کے تازہ ذہنوں کو خراب کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔
علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: مغربی یلغار ہمارے مستقبل کے ذہنوں کو غلط چیزوں کی طرف مائل کرنے میں بہت سرگرم ہے، اس لیے جو اسلام اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر عمل پیرا ہیں وہ بھی اپنی سرگرمیوں کو تیز کریں تاکہ محمد و آل محمد (ص) کے بتائے ہوئے اصولوں پر اپنے مستقبل کو ایک بہتر اور اعلی ترین تعلیم سے سرشار کر سکیں۔
آپ کا تبصرہ